بہارپٹنہ

وزیر اعلیٰ نے ایم ایل سی آنجہانی سورج نندن کشواہا کے شرادھ میں شرکت کیا

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج راجندر نگر واقع شاکھا میدان میں جاکر ممبر قانون ساز کونسل آنجہانی سورج نندن کشواہا کے تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے شراد میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی روح کی تسکین کے لیے اللہ سے دعاء کی ۔اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے ایکزیکیٹو چیئرمین ہارون رشید ،سڑ ک تعمیرات کے وزیر جناب نند کشور یادو، بی جے پی صدر جناب نتیانند رائے ، ممبر پارلیامنٹ جناب سنتوش کشواہا ، ممبر قانون ساز کونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، میئر پٹنہ میونسپل کارپوریشن محترمہ سیتا ساہو ، ریاستی شہری کائونسل کے سابق جنرل سیکریٹری جناب اروند سنگھ عرف چھوٹو سنگھ سمیت بڑی تعداد میں سماجی اور سیاسی کارکنان موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close