پٹنہ

وزیر اعلیٰ نے حضرت سید شہید غلام صفدر پیر مراد شاہ ؒ کے آستانے پر حاضری دی ،چادر پوشی کی

پٹنہ :وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج شام پٹنہ ہائی کورٹ واقع حضرت سیدشہید غلام صفدر پیر مراد شاہ رحمت اللہ علیہ کے آستانے پر بڑے ادب و احترام کیساتھ حاضری دی اور عقیدت کے پھول اور چادر آستانے پرپیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست اور ریاست کے لوگوں کی خوشحالی ،امن اورمضبوطی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیں ۔ انہوں ریاست کے لوگوں کے درمیان میل جول بھائی چارہ اور آپسی رشتوں کو مضبوط کیے جانے کی بھی دعا کی۔اس موقع پر امام محمد عظمت اللہ رحمانی ، سنی وقف بورڈکے چیئر مین محمد ارشاداللہ سمیت دیگر سماجی ،سیاسی کارکنان اور بڑی تعداد میں عقیدت مندموجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close