بہارپٹنہ

وزیر اعلیٰ نے ممبر قانون ساز کونسل راناگنگیشور سنگھ کے والد اور دادا جی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی

پٹنہ: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر بلاک کے راسپور پتسیا واقع ’راجکیہ کرت رانا جناردن سنگھ تارینی انٹر اسکول‘احاطہ میں ممبر قانون ساز کونسل جناب رانا گنگیشور سنگھ کے والد آنجہانی رانا جناردن سنگھ اور ’رانا گجادھر انوپیا چلتر میڈل اسکول راس پور‘پتسیا کے احاطہ میں ان کے دادا جی آنجہانی رانا گجادھر سنگھ کی مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔وزیر اعلیٰ نے اسکول احاطہ میں موجود عوام کے جم غفیر کا ہاتھ ہلاکر خیر مقدم قبول کیا ۔ مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد وزیر اعلیٰ نے ممبر قانون ساز کونسل جناب رانا گنگیشور سنگھ کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ ا س موقع پر اسمبلی اسپیکر جناب وجئے کمار چودھری ، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب مہیشور ہزاری ، ممبر پار لیمنٹ جناب رام ناتھ ٹھاکر ، ممبر اسمبلی جناب اشوک کمار منا ، ممبر اسمبلی جناب ودھا ساگر نشاد سمیت دیگر عوامی نمائندے ، سڑک تعمیرات محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب امرت لال مینا ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری جناب منیش کمار ورما ، کمشنر دربھنگہ جناب مینک بربرے ، ڈی ایم جناب چندر شیکھر سنگھ ، ایس پی محترمہ ہر پریت کورسمیت دیگر لوگ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close