پٹنہ

وزیر اعلیٰ نے پٹنہ سٹی واقع شری چتر گپت آدی مندر کا دورہ کیا

پٹنہ: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پٹنہ سٹی کے دیوان محلہ واقع شری چتر گپت آدی مندر ، نوجر گھاٹ کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر مندر کی بالائی منزل پر جاکر زیر تعمیر گنگا روڈ کا بھی معائنہ کیا ۔ مندر احاطہ میں ممبر پالیمنٹ (راجیہ سبھا)آر کے سنہا نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے مندر میں لگائے گئے لفٹ کا بھی فیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔ مندر احاطہ کے دورہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے چتر گپت ادی مندر میں پوجا کی ۔ نو تعمیر مندر کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے ممبر پالیمنٹ آر کے سنہا سے پوری جانکاری لی ۔
اس موقع پر سڑک تعمیر کے وزیر جناب نند کشور یادو ، ممبر پارلیمنٹ آر کے سنہا ، ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر رنویر نندن ، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ سیتا ساہو ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب چنچل کمار ،خصوصی سیکریٹر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ جناب انوپم کما ر، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی جناب گوپال سنگھ ، ڈی ایم جناب کمار روی ، ایس ایس پی جناب منو مہاراج ، سمیت مندر انتظامیہ کمیٹی کے ارکان اور مقامی لوگ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close