اتر پردیشہندوستان

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتوارکے روزاٹاوہ آئیں گے

اٹاوہ:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتوارکے روز اٹاوہ آئیں گے۔ یہاں وہ ترقیاتی کاموں کی فوٹو گیلری کا معائنہ کرنے کے بعد نمائش پنڈال میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی سوچھتا پرہریوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد یوگی ایک عوامی جلسہ سے خطاب کر مرکز اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں کو گنائیںگے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتوارکے روز سماج وادی پارٹی کے گڑھ اٹاوہ میں رہیں گے۔ صبح 11:10 بجے لکھنؤ کے لاء مارٹینیئر کالج گراؤنڈ سے ہیلی کاپٹر سے اٹاوہ کے لئے روانہ ہوں گے اور دوپہر 12 بجے اٹاوہ پولیس لائن کے گراؤنڈپر پہنچیں گے۔ یہاں سے بذریعہ گاڑی نمائش پنڈال کے لئے روانہ ہوں گے اور پنڈال میں ترقیاتی کاموں کی فوٹو گیلری،کا معائنہ کریں گے۔ ساتھ ہی وہیں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
دوپہر دو بجے یوگی آدتیہ ناتھ اٹاوہ پولیس لائن سے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ لکھنؤ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد کی اطلاع سے ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ضلع کے بڑے افسران کے مطابق سی ایم کی آمد کے لئے طے پروگرام کے مطابق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰکے پروگراموں میں کسی طرح کا کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، اس کے لئے ضلع انتظامیہ نے گاڑیوں کے روٹ بھی ڈائیورٹ کر دیئے ہیں۔ ضلع میں سیکورٹی کے نظام کو درست رکھنے کے لئے ارد گرد کے اضلاع سے پولیس فورس ،پی اے سی اور محکمہ پولیس کے کئی بڑے افسران نے ابھی سے مورچہ سنبھال لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close