چھتیس گڑھسیاست

وزیر اعلی رمن سنگھ نے کسانوں کا بونس چھینا:راہل گاندھی

جگدل پور:انگریس صدر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے عوام کے لئے متعدد سوغات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کوجم کر نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے مودی حکومت پر نکسلزم سے لے کر رافیل سودے تک بدعنوانی کے الزامات عائد کئے۔ مسٹر راہل گاندھی نے یہاں کے لال باغ میدان میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام لگائے۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز مسٹر مودی پر نشانہ بنانے سے کیا۔ انہوں نے مسٹر مودی پر نکسلزم لے کر رافیل سودے تک میں بدعنوانی کے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اب کانگریس پارٹی کی ی حکومت آنے والی ہے۔ وہ یہاں جھوٹا وعدہ کرنے نہیں آئے ہیں۔
انہوں نے چھتیس گڑھ کے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ سویرے چار بجے اٹھتے ہو، محنت کرتے ہو۔ ان کی حکومت بننے پر دس دن کے اندر آپ کا سارا قرض معاف کر دیا جائے گا”۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی ڈا کٹر رمن سنگھ نے کسانوں کا بونس چھینا- کانگریس آپ کو بونس دے گی۔ دو سال کے لئے ان لوگوں نے بونس نہیں دیا، کانگریس ان دو سالوں کا بونس بھی دے گی۔ کانگریس پارٹی فوڈ پروسیسنگ یونٹ کھولے گی، ہر بلاک اور ضلع میں جا کر آپ کی سبزیاں اور پھل فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں آئيں گے ، جہاں کسانوں کے بیٹے کو بھی روزگار ملے گا۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم پنجاب کی طرح چھتیس گڑھ کو زراعت کا سیکٹر بنانا چاہتے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ راہل نے قبائلیوں اور کسانوں کی زمین کے حصول پر مودی اور ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت قبائلیوں کو ان کی زمین کا حق دینا چاہئے۔ کسان کو بغیر پوچھے اس کی زمین نہیں لی جائے گی۔ اگر کسان زمین دینے کا من بنایا تو مارکیٹ سے چار گنا شرح پر پیسہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی تو ہم قانون لائیں گے کہ اگر کسان کی زمین لی گئی اور پانچ سال تک اس پر کوئي صنعت نہیں لگائی گئی، تو زمین کسان کو واپس کی جائے گی۔ یہاں ٹاٹا اسٹیل پلانٹ کے لئے حکومت نے قبائلیوں سے ان کی زمینیں چھین کر ٹاٹا کو زمین دی، لیکن برسوں گزر گئے، یہاں ٹاٹا نے کچھ بھی نہیں کیا۔ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ٹاٹا اسٹیل پلانٹ کے لئے جو چار ہزار ایکڑ زمین حکومت نے لی ہے، وہ کانگریس حکومت بنتے فوری واپس ہو جائے گی۔
مسٹر راہل گاندھی کے انتخابی جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ یہ اجتماع وہیں منعقد کیا گیا تھا، جہاں کل وزیر اعظم نریندر مودی نے اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close