بہارمتھلانچل

وزیر اعلی نے دیا خواتین کوریزرویشن اورسیکوریٹی :کویتا سنگھ؍ سنجے جھا

ضلع جے ڈی یو خاتون سیل کی جانب سے دربھنگہ میں سماگم کانفرنس کا انعقاد

دربھنگہ :شہر کے ہراہی تالاب واقع کثیر المقاصد ہال میں ضلع جے ڈی یو خاتون سیل کی جانب سے’’ سماگم خواتین کانفرنس‘‘ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کویتا سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعہ خواتین کو بہت سے اختیارات دئیے گئے ہیں ۔نتخواتین کو پنچایتی راج میں پچاس فیصد ریزویشن ، مختلف محکمہ کی ملازمت ، ٹیچر اور سپاہی کی بحالی میں ریزویشن دیا جانا وزیراعلی کی مثبت سو چ سے ممکن ہوسکاہے ۔ سابق رکن اسمبلی گڈی چودھری نے کہا کہ خواتین نتیش حکومت میں خود کو محفوظ محسوس کررہی ہیں ۔ شراب ، جہیز اور کم عمری کی شادی پرپابندی تاریخی قدم ہے ۔جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری سنجے جھا نے اپنے خطاب میںوزیر اعلی نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کو بیان کیا اور کہا کہ نتیش حکومت کی کاوش سے ریاست میں لڑکیوں کو سائیکل ، پوشاک اسکالر شپ ملنے لگا ہے۔ تعلیم ،صحت اور نظم ونسق کے شعبہ میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے ۔ آج لڑکیاں اسکول اور کالج جا کر تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ سات عزائم پروگرام کے تحت گاؤں گاؤں سڑک ،نالی ،پینے کا پانی بجلی کا نظم ہوسکا ہے ۔ نتیش حکومت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہی ہے ۔ پروگرام کی صدارت اور نظامت کررہی ضلع صدر ڈاکٹر عصمت جہاں نے بھی نتیش حکومت میں خواتین کے حق میں لئے گئے فیصلوں کا ذکر کیا ۔ اس موقع پر آرتی پردھان ، منجو کماری ، ڈاکٹرارچناکٹیار ، شیلا دیوی ، کرن دیوی ، سنیل بھارتی(ضلع صدر جے ڈی یو )، ویپن سنگھ وغیرہ نے خطاب کیا ۔ بڑ ی تعداد میں خواتین لیڈران اور کارکنان شہر اور بلاک تک کی شامل تھیں ۔ پروگرام کا افتتاح مہمان کے ہاتھوں چراغ روشن کرکے کیا گیا ساتھ ہی شال اور پاگ اور گل سے مہمانو ںکا استقبال عمل میں آیا ۔
(رپورٹ:عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close