کھیل

ونڈيز کے خلاف 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے، 3 ٹی -20 کھیلے گا ہندستان

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں کھیلی جانے والی گھریلو سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبليوآئي سي بي) نے منگل کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پروگرام کا اعلان کیا۔ چار اکتوبر سے 11 نومبر تک چلنے والی سیریز میں دو ٹسٹ میچوں کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
ہندستان اور ونڈيز کے درمیان پہلا ٹیسٹ راجکوٹ میں 4 سے 8 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ حیدرآباد میں 12 سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر کو گوہاٹی میں، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر کو اندور، تیسراون ڈے 27 اکتوبر کو پنے، چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر کو ممبئی اور پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کا پہلا میچ چار نومبر کو کولکتہ، دوسرا میچ چھ نومبر کو لکھنؤ اور تیسرا میچ 11 نومبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close