بہارمتھلانچل

ووٹر لسٹ میں مسلمان زیادہ سے زیادہ اپنا نام دراج کرائیں :محمد صدرعالم نعمانی

سیتامڑھی (ابرارنعمانی )پارلیمانی انتخاب کےپیش نظرملک بھر میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی مہم 1؍ ستمبر 2018ء سے شروع ہو چکی ہے اور یہ مہم 31؍ اکتوبر 2018ء تک جاری رہے گی ، لہذٰا وہ تمام لوگ جن کی عمر یکم ستمبر 2018 ء تک 18؍سال مکمل ہوچکی ہے اور ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے، وہ اپنانام فوری طور پر ووٹر لسٹ میں درج کرائیں ۔مذکورہ اپیل جمعیۃ علماء ضلع سیتامڑھی کے صدر مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے مسلمانوں سےکی ہے, انہوں نے کہاہے کہ ووٹ دینا نہ صرف ہمارا جمہوری حق ہے بلکہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ اس جمہوری ملک میں ہمیں ووٹ دینے کا حق تبھی حاصل ہے ، جب ووٹر لسٹ میں ہمارا نام موجود ہو،مسلمان ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کرانے کے معا ملہ میں لاپر واہی نہ بر تیں ورنہ آسام جیسے حالات پیدا ہو نے کی صورت میں سوائے افسوس کرنے کےاورکچھ حاصل نہیں ہوگا اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرائیں ، جس کے لئے رہائش اور شناختی ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کا وضع کردہ 6؍ نمبر فارم بھرنا ہوتا ہے ، جس کے بعد ووٹر لسٹ میں نام شامل ہوجاتا ہے۔ ان ایام کے دوران ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج اور تصحیح)Correction (کا کام کیا جائے گا۔ جن حضرات کا ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے،یا غلط درج ہوگیا ہے، شناختی کارڈ نہیں ہے، کھو گیا ہے یا خراب ہوگیا ہے، یاجن کی عمر 1؍ستمبر 2018 تک 18؍سال مکمل ہوچکی ہے،ایسے تمام حضرات ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج یا تصحیح کراسکتے ہیں نیز شناختی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس وقت جو بچے بچیاں 18؍ سال کی عمر کو پہونچ چکے ہیں وہ اپنا نام الیکشن کمیشن کے فارم نمبر6کو بھر کر بی ایل او کے پاس جمع کرادیں ۔اس وقت یہ کام بلا کسی خرچ کے انتہائی آسانی کے ساتھ ہو رہا ہے الیکشن کمشنر کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ ختم ہو جانے کے بعد لاکھ کوششوں اور رقم خرچ کرنے کے باوجود یہ کام انتہائی مشکل ہوتاہے ۔ جب کہ الیکشن کارڈ انڈین شہری ہونے اور حق رائے دہی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ، الیکشن میں حصہ لیکر اپنا حق رائے استعمال کرنا جہاں ایک طرف بنیادی جمہوری حق ہے وہیں قومی دھارے سے جڑے ہونے کی واضح نشانی بھی ہے ۔مولانا صدرعالم نعمانی نے جمعیۃ علماء کے مقامی ذمہ داروں اوردیگرسیاسی وسماجی کارکنوں سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور موقع کا فائدہ اٹھا کر ہر ہر بالغ مردد و عورت جس کی عمر 18؍ سال ہو چکی ہو اور اب تک ووٹر لسٹ میں نام درج نہ ہو سکا ہو پہلی فرصت میں 31؍ اکتوبر 2018ء سے پہلے پہلے اس کا م کوضرور انجام دے لیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اس جمہوری حق کے حصول وملّی فریضے کی ادائیگی کے لئے بوتھ لیول افسر (بی ایل او) کے پاس جاکر اپنا نام چیک کریں، غلط ہو توتصحیح کرائیں اور اگر نہیں ہے تو درج کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close