بہارکوسی

ووٹر لسٹ میں نام اندراج کرانا وقت کی اہم ضرورت:پروفیسر اقبال

موتیہاری(محمداکرم) جماعت اسلامی ھنداور بہار یوتھ آرگنائزیشن تنظیم کے مشترکہ تعاون سے مشرقی چمپارن کے مختلف حلقوں میں ووٹر بیداری مہم چلائی جارہی ہے جس سے لوگوں کے اندر ووٹر لسٹ میں نام جڑ وانے کے تئیں بیداری دیکھی جارہی ہے۔اسی سمت میں آج شہر کے تین جگہوں گوری شنکر ہائی اسکول،اردو لائبریری اور نورالنساء گرلس اسکول میں بی ایل او کی موجودگی میں لوگوں نے اپنے اپنے نام جڑوائے۔اس سے پہلے ووٹر بیداری مہم کے تحت ہفتہ کی رات کو مائک سے گھر گھر جاکر اعلان کرکے لوگوں کو بیدار کیا گیا۔اس موقع جماعت اسلامی ھند کے امیر مقامی پروفیسر اقبال احمد نے بتایا کہ ووٹر آئی کارڈ کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جمہوری ملک کے اندر شناختی کارڈ سے پہچان ہوتی ہے۔ووٹر بیداری مہم سے لوگوں کے اندر کافی بیداری آئی ہے اور سبھی مرکز پر لوگوں کا جم غفیر اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ اگر سماج کو صحیح سمت راہ دیکھائی جائے تو بیداری پیدا ہوسکتی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی اور بہار یوتھ آرگنائزیشن کے فعال کارکنان حسن شاہد،ساجدحسین،شاہدجمیل،خالدندیم،خورشیدامام،رومان فریدی،قیصرالاسلام،راشدفرحان سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close