کھیل
ووکس اور بيرسٹو نے ہندوستان کو مشکل میں ڈالا
لندن، کرش ووکس (ناٹ آووٹ 120) کی زبردست سنچری اور ان کی جانی بيرسٹو (93) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 189 رنوں کی بہترین شراکت کے دم پر انگلینڈ نے دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو چھ وکٹ پر 357 رن بنا کر ہندوستان پر اپنا شکنجہ کس دیا ہے۔ٹیم انڈيا کل 107 رنوں پر ڈھیر ہو گئی تھی۔انگلینڈ کے پاس اب 250 رنوں کی مضبوط برتری ہو گئی ہے۔