فلم

وکیل کےکردار میں نظر آئیں گی یامی گوتم

ممبئی : بالی وڈاداکارہ یامی گوتم سلوراسکرین پر وکیل کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ ’ٹائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کی ہدایت کاری کرچکے مسٹرنارائن ان دنوں فلم’بتی گل میٹر چالو‘ بنارہے ہیں جس میں شاہد کپور، شردھا کپور اور یامی گوتم کے اہم کردارہیں۔ یامی نے حال ہی میں فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے ، ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ وکیل کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

یامی گوتم فلم میں اپنے کردار کو اچھے ڈھنگ سے نبھانے کے لئے ہندی ادب کی مدد لے رہی ہیں۔اس کے علاوہ اپنے کردارکوپردہ پر بہتر طورپر پیش کرنے کے لئے وہ چھوٹے قصبوں کے وکیلوں سے بھی مل رہی ہیں۔

فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی کہانی بجلی صارفین سے منسلک معاملات پر مبنی ہے ۔ فلم میں شاہد کپور وکیل کے کردار میں ہیں ۔ یہ فلم ایک ایسے عام آدمی کی کہانی ہے جو اپنے بجلی کے بھاری بل کوٹھیک کروانے کے لئے بجلی کمپنی کے چکرلگاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close