ٹیکنالوجی

وہاٹس ایپ اور جیو نے ایجوکیشنل مہم پر ملایا ہاتھ

پٹنہ، 8 اکتوبر۔وہاٹس ایپ اور جیو نے ہندوستان بھر میں ایک تعلیمی مہم شروع کی۔ اس مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ایک عام، محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے خاندان کے لوگوں اور دوستوں کے ساتھ کنیکٹ کرنے کے لئے جیو فون پر وہاٹس ایپ کا استعمال کیسے کیا جائے۔وہاٹس ایپ اور جیو ہندوستان کے ساتھ وین میں 9 اکتوبر سے سفر کریں گے اور اتر پردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں کے 10 شہروںمیں جائیں گے۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر، ہر شہر میں پروگراموں کا انعقادکیا جائے گا اور لوگوں کو اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ وہاٹس ایپ کا محفوظ اور ذمہ داری کے ساتھ کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس تعاون میں نکڑ ناٹک بھی شامل ہیں یہ لوگوں تک رسائی کا ایک مشہور ذریعہ ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو منسلک کرنا اور انہیں جیوفون پر وہاٹس ایپ کے مثبت اور ذمہ دار طریقوں کے بارے میں بتانا ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے ویڈیو ٹیوٹوریلس اور معلوماتی کتابچے تیار کیے ہیں، جو ہندی، بنگالی اور مراٹھی سمیت 11 ہندوستان زبانوں میں آن لائن اور لائیو اسٹورس پر دستیاب ہیں۔
وہاٹس ایپ کے ترجمان نے کہا: "جیو لاکھوں ہندوستانیوں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کے ڈیجیٹل انقلاب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سفر کا حصہ بننے کے لئے، ہم ایسے مہم کو منعقد کرنے کے لئے حوصلہ افزا ہیں، جو لوگوں کو یہ بتاتا ہے کہ کس طرح آسانی سے اور محفوظ طریقے سے وہاٹس ایپ کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ "

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close