کھیل

ویراٹ کوہلی پھر نمبر ون بیٹسمین بنے

دبئی: انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 200 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلانے والے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ایک بار پھرٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون بیٹسمین بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویراٹ کوہلی نے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبرون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر چوتھے، انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ پانچویں، بھارتی بیٹسمین پوجارا چھٹے، سری لنکا کے کرونارتنے ساتویں اور چندیمل آٹھویں جب کہ جنوبی افریقا کے ایگلر نویں اور مارکرم دسویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستان کاکوئی بلے باز شامل نہں ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close