اتر پردیشہندوستان

ویسٹرن یوپی پاور کارپوریشن نئے کنیکشن دینے میںسبسے بہتر

سہارنپور:(احمد ضا) ویسٹ اترپردیش پاورکارپوریشن کا ہیڈ آفس میرٹھ میں ان دنوں کافی سرگرم ہے ۱۴، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کے قابل ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس ہیں آپنے چارج لینے کے بعد سے ہی ۱۴، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کو پوری ریاست میں ہر سطح پر اول مقام پر لا کھڑا کیاہے، ہمارے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ بھی دو مرتبہ میرٹھ آکر ویسٹ یوپی پاور کارپوریشن کی کارکردگی کی سراہنا کر چکے ہیں! ویسٹ اتر پردیش میں۱۴، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس کی محنت سے آج سبھی اضلاع میں غریب گھرانوں کو مانگ کے مطابق سوبھاگیہ شالی پلان کے تحت سوفیصد کنیکشن جاری کئے جا چکے ہیں سہارنپور کے علاوہ دیگر کتنے ہی اضلاع میں ایکسٹرا بل ڈپازٹ سینٹر بھی گراہکوں کی سہولیت کے لئے کھولے گئے ہیں اسکے علاوہ سبھی چودہ اضلاع کو ہیڈ کواٹر سے منسلک کرکے عوامی شکایات کا ازالہ سہل اور جلد کئے جانے کے بہترین انتظامات بھی کئے جا چکے ہیں!
پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس نے بتایا کہ لکھنئو میں گزشہ دنوں چیف منسٹر نے آن کانٹریکٹ ملازمین کیلئے ایک پارٹل کا بھی افتتاح کرتے ہوئے ریاست بھر میں کانٹریکٹ بیس پر کام کرنیوالے بجلی ملازمین کو سہولیات اور تحفظ مہیا کرانیکا عمدہ قدم اٹھایاہے جہاں اس پورٹل سے کانٹریکٹ ملازمین کو فیض ہوگا وہیں بجلی صارفین کو بھی کافی آسانی ہوگی شکایات کا ازالہ موقع پر ہی ممکن ہوگا!پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن نے بتایا ہے کہ سوبھاگیہ شالی پلان کے تحت۱۹ ماہ کے درمیان ۱۴، اضلاع کے ۵۶، لاکھ لوگوں کو آن ڈمانڈ کنیکشن جاری کئے جاچکے ہیں صارفین کی بھیڑ کا دیکھتے ہوئے چودہ اضلاع میں مزید کلیکشن سینٹر بھی کھولے جا رہے ہیں علاوہ ازیں صارفین کی سہولیات کے مد نظر شکایتی سیل کو بھی سرگرم کیا گیاہے سرکار کی حسب منشاء ایک ہی میز پر شکایات کا ازالہ ممکن کیا جارہاہے تاکہ بجلی صارفین پیش آنیوالی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close