کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاتاج آسٹریلیا کے سر،چوتھی بار خطا ب جیتا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلیںڈ کو شکست دیدی۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے آسٹریلین ٹیم کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے آسانی سے پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی.انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن ڈینیئل ویٹ اور ہیتر نائٹ نے بنائی،اس کے علاوہ کوئی بلے باز دوہرے انکوں میں بھی نہیں پہنچ پائی.آسٹریلوی اسپنر ایشلے گارڈنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جورجیا وہام، میگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جشن مناتی ہوئی آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم۔

انگلینڈ کی طرف سے دئے گئے 106رن کے ہد ف کا پیچھا کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے 2وکٹ پر آسانی سے ہدف حاصل کرلیااور چوتھی بار ویمنز ٹی20ٹرافی اپنے نام کرلی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close