بہارمتھلانچل

ویووہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ دربھنگہ کے قیام پرآنند کمارکی مبارک باد

دربھنگہ:ربھنگہ ضلع میڈیکل اور تعلیم کی دنیا صوبہ بہار میں پٹنہ کے بعد دوسرا مقام رکھتا ہے۔ جہاں سبھی طرح کی پڑھائی تو بڑے اونچے پیمانے پر ہوتی ہے لیکن طبی خدمات کی پڑھائی پر لوگوں کا دھیان نہیں ہونے کی وجہ سے متھلانچل کے طلباء و طالبات کافی پیچھے ہیں جس کو دھیان میں رکھتے ہوئے میکسی مائنڈ ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لیمیٹیڈ دہلی نے دربھنگہ کے مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر عبدالوہاب کی نگرانی میں ہندوستان کا نمبر ون پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ویوو ہیلتھ کیئر کو الہلال ہسپتال میں لانے کا جو کام چیئر مین ڈاکٹر احمد نسیم آرزو اور ان کا ساتھ دینے والوں میں سجاد احمد، اختر حسین، نشاط رب ، محمد نعمان ، ڈاکٹر امتیاز الحق نعمانی ، شمشاد نور، عنایت خاں اور شاہد اطہر نے جو کام شروع کیا ہے اس کے لئے میں ان لوگوں کو بہت بہت دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ پٹنہ میں سپر ۔30کے ڈائرکٹر آنند کمار سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کرنے کے بعد دربھنگہ لوٹے شاہد اطہر نے نامہ نگار کو بتایا کہ آنند کما ر جیسی شخصیت کا ویوو ہیلتھ کیئر دربھنگہ کو مبارکباد اور بھرپور تعاون کا وعدہ ہمارے حوصلہ کو بڑھانے کیلئے کافی ہے انہو ںنے یقین دلایا ہے کہ جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں ہمہ تن حاضر رہوں گا۔ معلوم رہے کہ ویوو ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ دربھنگہ میں میڈیکل لیب ٹکنیشین ، آپریشن تھیٹر ٹکنیشن ، ڈائلائسس ٹکنیشین، ویژن آپتھالمیٹک ، ریڈیو لوجی ٹکنیشن اور جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ (نرسنگ اسسٹنٹ) کی پڑھائی باصلاحیت اور طبی خدمات کے ماہر کے ذریعہ انجام دی جائے گی۔ انسٹی ٹیوٹ کی سرپرستی ڈاکٹر عبدالوہاب ، ڈاکٹر حنا آرزو ، ڈاکٹر تنویر احمد ، ڈاکٹر فرح شبنم، ڈاکٹر انظار احمد خاں، ڈاکٹر اصغر علی ، ڈاکٹر دلشاد انور ، ڈاکٹر عابد حسین ، ڈاکٹر منتہا یٰسین کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close