بین الاقوامی

ٹرمپ سے ملاقات بہت کامیاب اور مفید رہی : پوتین

ہیلسنکی،17جولائی روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ان کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقا ت’بہت کامیا ب ‘ اور مفید رہی ہے۔ وہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں سوموار کو امر یکی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کا نفرنس میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے جزیرہ نما کوریا میں کشید گی اور شام کی صورت حال سمیت مختلف موضوعا ت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پوتین نے صحافیوں کو بتا یا کہ’ان کے درمیان اس پہلی سربراہ ملاقا ت میں کاروبار دوست کی طرح کا دوستانہ ماحول تھا اور میرے خیال میں بات چیت بہت کامیاب اور مفید رہی ہے‘ ۔ انھوں نے کہا کہ ”صدر ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخا بات میں روس کی مدا خلت سے متعلق الز ا مات کا معاملہ اٹھایا تھا۔میں نے اپنے اس بیان کا اعادہ کیا تھا اور یہ بات میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ روسی ریا ست نے کبھی امریکہ کے داخلی امور میں مدا خلت کی ہے اور نہ وہ اس کی منصوبہ بندی کر ر ہا ہے‘ ۔ان کا کہنا تھا کہ’ یہ ہر کسی پر واضح ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقا ت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ تاہم ان مشکلات اور موجودہ کشید ہ ماحول کی کوئی معرو ضی وجوہ نہیں ہیں ‘۔صدر پوتین نے روس اور امریکہ کی سکیورٹی سر و سز کے درمیان تعاو ن کو سرا ہا اور کہا کہ ’وہ د ہشت گردی کے خلاف جنگ اور سائبر سکیورٹی کو یقینی بنا نے کیلئے مسلسل تعا ون کی حمایت کر تے ہیں۔‘ در یں اثناءروسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے الگ سے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونو ں صدور کے در میان بات چیت س±پر سے بھی بہتر رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات میں سرد جنگ کے زما نے کے بعد سے پہلی مرتبہ سرد مہری پائی جار ہی ہے ۔ اس کے بنیادی عوامل میں روس کا ریا ست کر یمیا کو ضم کرنا ، مشرقی یوکرین میں رو س کی فوجی مدا خلت ، امریکہ کے صدارتی انتخا با ت میں مبینہ مداخلت اور شامی تنازع کے بار ے میں دونو ں مما لک کے درمیان اختلا فا ت شامل ہیں ۔ صدر ٹر مپ گذشتہ سا ل بر سر اقتدار آنے کے بعد سے رو سی صدر پوتین کے ساتھ تعلقا ت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔انھوں نے اسی ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ روس کو د و بارہ گروپ سات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ دنیا کے سا ت بڑے ترقی یافتہ مما لک کے اس گرو پ نے2014ءمیں کریمیا کو ضم کر نے پر روس کی ر±کنیت معطل کردی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close