بین الاقوامی

ٹرمپ کی انتظامیہ پر ایران اور قطر پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ پوڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایرایران اور قطر کو دہشت گردی کی معاونت سےروکنے کے لیے ان دونوں ملکوں پر کڑی نظر رکھے۔شمالی کیرولینا کے رکن کانگریس نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کوششوں کے باوجود ایران اور قطر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نہیں روکا جا سکا ہے۔قبل ازیں ’فاکس نیوز‘ کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بھی پوڈ نے ایران اور قطر کی دہشت گردی کے لیے معاونت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بنکوں سے غیرملکی کرنسی قطر کے نیشنل بنک میں منتقل کیے جانے کے خدشات ہیں۔ ایران کا غیرملکی حاصل کرنا اور اسے دوسرے ملکوں کے ساتھ لین دین کے لیے استعمال کرنا دہشت گردی کی حکومتی فنڈنگ کا بنیادی جزو ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ایران نے قطری حکومت کی معاونت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہمیں ایران اور قطر کی حکومتوں کی سرگرمیوں سے خدشات لاحق ہوگئے تھے۔ٹیڈ پوڈ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تمام کے لیے بھی تہران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر، ایران اور حزب اللہ سب دنیا میں دہشت گردی کے منصوبوں پر رقوم صرف کرتےہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close