بہارسیمانچل

ٹرک پلٹی ،ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی

کشن گنج :کشن گنج شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ 31 پر کھگڑا تین نمبر ریل گیٹ کے قریب ایک بے قابو ٹرک اپنا توازن کھوکر گڈھے میں پلٹی ماردی جس سے ٹرک ڈارئیو ر اور کنڈکٹردونوں زخمی ہوگئے ۔ جانکاری کے مطابق ایک ٹرک جس کا نمبر WB25-B-3707کشن گنج بس اسٹینڈ کی جانب سے بنگال کے کانکی کے جانب جارہی تھی اسی دوران ٹرک کا بریک فیل ہونے سے ٹرک اپنا توازن کھوبیٹھا اور آخر قومی شاہراہ 31 کے کنارے ایک گڈھے میں جا گری ۔ وہیں قومی شاہراہ کے قریب جھوپرپٹی میں گزر بسر کررہے لوگ بھی بال بال بچ گئے ۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وہیں ا س حادثے کی خبرملتے ہی مقامی کشن گنج تھانہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر نے میں لگ چکی ہے ۔ جبکہ خبر لکھنے تک پولیس معاملے کی جانچ میں لگی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close