متھلانچل

ٹریننگ حاصل کرنے والے ۷۰؍خواتین میں اسناد کی تقسیم

دربھنگہ :سینٹرل گرامین سوروزگار ٹریننگ سینٹر دربھنگہ میں دو گروپ میں 35-35خواتین کو مفت اگر بتی سازی کی ٹریننگ دینے کے بعدسرٹیفکیٹ کی تقسیم ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو نے کیا ۔ اس موقع پر ٹریننگ سینٹر نے ڈی ڈی سی کا متھلا کی روایت کے مطابق پاگ چادر سے عزت افزائی کی ۔ اس موقع پر خاتون صنعت کاری کیلئے کام کرنے والی ادارہ کی صدر محترمہ مدھو سراؤگی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈائرکٹربنسی دھر جھا نے بتایا کہ اگر بتی سازی کے ہنر کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ اگر بتی بنانا ، پیکنگ ، فائدہ اور نقصان اور ہنر مندی اور خاتون استحکام کی ٹریننگ دی جائے گی ۔ اس موقع پر ایل ڈی ایم اجے کمار ، ایف ایل سی سی راجندر پودار ، جیویکاکے منیجر روزگار وشوجیت سومن ، فیکلٹی منیش گپتا ، شرون کمار جھا ، شری یادو ، مہندی ، شہیدہ ابرار ، فاطمہ اوردھرمیندر ٹھاکر وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close