ٹیکنالوجی

ٹوئٹر میں فیس بک جیسے فیچرز کی آزمائش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں فیس بک جیسے 2 نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جو صارفین کو چیٹ میں مددگار ثابت ہوگا۔ان میں سے ایک فیچر ریپلائی تھریڈ اور دوسرا آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کا عندیہ دینے والا پریزنس نامی فیچر ہے۔ریپلائی تھریڈ فیس بک جیسا ہے جس میں کسی میسج پر دوست کا ردعمل یعنی جواب پر ریپلائی دوسرے جوابات سے الگ ہوگا اور ان میں کلر کوڈ بھی ہوگا۔ٹوئٹر کی پراڈکٹ ہیڈ سارہ حیدر کے مطابق اس وقت پرپل رنگ اوریجنل ٹوئیٹ جبکہ نیلا رنگ آپ کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
اسی طرح پریزنس نامی فیچر یہ بتاتا ہے کہ اس وقت آپ کا دوست آن لائن ہوگا یا نہیں، اس مقصد کے لیے پروفائل پکچر کے گرد سبز سرکل بنا ہوگا جیسے فیس بک پر آن لائن آئی ڈی میں ہوتا ہے۔اس سرکل کی بدولت آپ کو علم ہوجائے گا کہ دوست آن لائن ہے اور اس سے بات کی جاسکتی ہے۔سارہ حیدر کے مطابق یہ فیچرز لوگوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کا احساس دلانے کے لیے ہیں، جو فی الحال ابتدائی مرحلے پر ہیں۔ان فیچرز میں آن لائن کا بتانے والے فیچر پر صارفین نے یہ یقین دہانی مانگی ہے کہ وہ اسے ٹرن آف کرسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close