دلچسپ وعجیب

 ٹونا مچھلی 30لاکھ ڈالر میں فروخت

ٹوکیو :جاپان میں نایاب مچھلی ٹونا ایک عام نیلامی میں فروخت کی گئی جس کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 278 کلو گرام وزنی اس مچھلی کی قیمت 3 ملین ڈالر لگائی گئی۔ اگر پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت مقرر کی جائے تو یہ 33 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
جاپانی عوام سمندری خوراک رغبت سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے بے دریغ رقم خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ سال کے آغاز میں جاپان کے مچھلی بازاروں میں بہترین سمندری جان داروں کی نیلامی ہوتی ہے جس میں ہزاروں سے لاکھوں ڈالر میں جاندار نیلام ہوتے ہیں۔ اس سال ایک بلو فن ٹونا مچھلی 30 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔
ٹوکیو کی مشہور سوکیجی فش مارکیٹ میں یہ مچھلی فروخت کی گئی ہے۔ نیلامی میں کئی افراد نے حصہ لیا لیکن گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ قیمت آدھی تھی۔ سوکیجی دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی آتی ہے۔
ہرسال جاپان میں سب سے بڑی ٹونا مچھلی کو نیلام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 7 برس سے ایک ریستوران کے مالک کیوشی کائمورہ اسے نیلامی کے ذریعے خرید رہے تھے۔ انہوں نے اپنی ہوٹل کا نام ’کنگ آف ٹونا‘ رکھا ہے۔ اس بار یہ مچھلی ایک ہول سیلر یوکی ٹاکا یاما گوچی کے حصے میں آئی ہے جو جاپان میں مہنگی اور اعلیٰ ترین سوشی ریستوران چلاتے ہیں۔ یاما گوچی نے کہا کہ وہ اس مچھلی کے 13000 قتلے کریں گے اور ہر 27 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
جاپان میں معیاری مچھلی کی قیمت فی کلو 88 ڈالر تک فروخت ہوتی ہے جب کہ ایک پائونڈ کی قیمت 40 ڈالر ہے۔ بعض اوقاف ایک پائونڈ مچھلی کی قیمت 200 ڈالر تک چلی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close