بین الاقوامی

ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں پاکستان کو زوردار جھٹکا، ایف اے ٹی ایف نے ڈالا ’گرے لسٹ‘ میں

دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے کے معاملہ میں پاکستان کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ دہشت گردانہ فنڈنگ کو لے کر فنانشیل ایکشن ٹاسک فورسیز( ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو ’ گرے لسٹ‘ میں ڈال دیا ہے۔ یہ فیصلہ پیرس میں چل رہی ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں لیا گیا۔ واضح ہو کہ پاکستان اس فہرست میں شامل ہونے والا نواں ملک ہے۔ اتھوپیا، سربیا، سری لنکا، شام، ترینداد اینڈ ٹوبیگو، ٹیونیشیا اور یمن اس فہرست میں شامل دیگر ممالک ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون کے بموجب، ایف اے ٹی ایف کے مطابق، یہ نو ممالک اگردہشت گردوں کو فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف فوری اقدامات نہیں اٹھاتے ہیں تو یہ بین الاقوامی معاشی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

واضح ہو کہ بین سرکاری ادارہ ایف اے ٹی ایف کا مقصد اس غیر قانونی لین دین کو ختم کرنا ہے جس کا استعمال دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں ہو سکتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ پاکستان کو ’گرے لسٹ ‘ کی فہرست میں ڈالے جانے کا ہندوستان نے خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے اسے لے کر کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کے ضوابط کو مکمل کرنے کے لئے پاکستان کو دہشت گردانہ فنڈنگ روکنے کے لئے بلند سیاسی عزم ظاہر کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close