کھیل

ٹیسٹ سیریز سے پہلے آراشون زخمی

لندن:تجربہ کار ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو ایسیکس کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ میں ہلکی چوٹ لگ گئی ہے جس سے وہ دوسرے دن کھیلنے بھی نہیں اتر سکے، ایسے میں یکم اگست سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے سریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی خیمے میں فکر بڑھ گئی ہے۔ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ایجبسٹن میں یکم اگست سے شروع ہوگا۔انگلینڈ میں فی الحال تیز گرمی کے سبب وہاں کی پچوں پر اسپنروں کا کردار اہم مانا جا رہا ہے اور اشون ہندستانی اسپن شعبے کے اہم کھلاڑیوں میں ہیں جن کا زخمی ہونا ٹیم کیلئے باعث تشویش ہے ۔اشون کو ایسیکس کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں احتیاطا دوسرے دن میدان پر نہیں اتارا گیا۔انہیں جمعرات صبح نیٹ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ ہندستانی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ فزیو نے اشون کی چوٹ کو دیکھا ہے اور یہ بہت ہلکی ہے جسے لے کر فکر کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرن اشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ ضرور ہوگا تاہم اس کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فار م میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ہندستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ہندستان نے میزبان ٹیم کو 2۔1 سے شکست دی ہے۔ اس کے بعد کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ہندستان کو 2۔1 سے شکست دیکر بدلہ چکا دیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔، تیسرا میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 30اگست سے 3 ستمبر تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close