کھیل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے حمل کو لے کر اس بات سے ہیں پریشان

مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا حمل سے (پریگنینٹ) ہیں۔ حال ہی میں وہ ممبئی میں منعقدہ "خواتین کی ترقی اوراور گرل چائلڈ” پروگرام میں شامل ہوئیں۔ یہاں ثانیہ مرزا نے اپنی پرگنینسی (حمل) کی باتیں شیئر کیں اور بتایا کہ لوگ ان کے لئے دعا کررہے ہیں کہ بیٹا ہو، لیکن وہ بیٹی چاہتی ہیں۔

اس موقع پر ثانیہ مرزا نے اپنے بچپن کی یادیں شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف دو بہنیں ہیں اورہمارا کوئی بھائی نہیں ہے اوراکثرجب لوگوں کو پتہ چلتا تھا کہ ہمارا بھائی نہیں ہے تولوگ بڑا افسوس ظاہر کرتے تھے، لیکن ہمیں کبھی بھائی کی کمی نہیں محسوس ہوئی۔

اتنا ہی نہیں میں 6 سال کی تھی، تب سے میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور اس وقت سے میرے گھر میں آنے والے رشتہ دار اکثر کہتے تھے کہ شارٹ اسکرٹ پہن کر دھوپ میں ٹینس کھیلوگی تو کالی ہوجاو گی۔ اب میری خواہش بس یہی ہے کہ ہمارے یہاں ایک ننھی پری (معصوم بچی) آئے، اس لئے میری اپنے سبھی چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ آپ میرے لئے بیٹے کی نہیں بیٹی کی دعا کریں۔

ثانیہ مرزا نے یہ بھی کہا کہ جب سے لوگوں کو میرے حمل کے بارے میں معلوم ہوا ہے، میں کسی سے ملتی ہوں تو لوگ مجھ سے یہی کہتے ہیں کہ ہم دعا کریں گے کہ لڑکا ہو۔ تو میں بھی ان سے یہی کہتی ہوں کہ اگر میرے لئے دعا کریں تو برائے مہربانی لڑکی ہونے کی دعا کریں۔

انڈین ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ نے پروگرام کے دوران کہا کہ ہمیں معاشرے کی ذہنیت کو تبدیل کرنی ہوگی کہ ایک لڑکی بھی سماج میں لڑکے کے برابرہی حق رکھتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close