بہارسیمانچل

ٹیچروں کے حق میں آئے گا فیصلہ:ظفر رحمانی

ارریہ:بہار راجےہ پرارمبھک ٹیچرس ےونےن کے ذریعہ31جولائی کو آنے والے تاریخی فیصلہ کو لیکر تیاری پوری کر لی ہے اور ہم نےوجت ٹیچروں کے حق میں ہی فیصلہ آنے والا ہے۔ مذکورہ باتیں بہار راجےہ پرارمبھک ٹیچرس یونین کے ضلع صدر ظفر رحمانی نے کہیں۔ مسٹر رحمانی نے کہا کہ ملک کے نامور شخصیت سینئر ایڈو کیٹ و سابق مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل مسٹر کپل سبل جیت کا پورا بھروسہ دلایا ہے۔31جولائی کی جیت کو ےقینی بنانے کے لئے رےاستی صدر پردیپ کمار پپو، نائب صدر انوار کریم اور رےاستی ےونےن کی پوری ٹیم تن من دھن سے تےار ہو چکی ہے۔ ضلع صدر محمد ظفر رحمانی نے کہا کہ نےوجت ٹیچروں کا مطالبہ جائز ہے،یہ ان کا آئینی حق ہے۔ ہائی کورٹ نے پہلے ہی سارے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مساوی کام مساوی تنخواہ دینے کا عدالتی حکم دیا تھا۔ لیکن تعلیم اور ٹیچر مخالف مرکزی و رےاستی حکومتیں معاملے کو الجھانا چایتی ہیں،جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ےونےن ایک حکمت عملی کے تحت سپریم کورٹ میں لڑائی لڑ رہی ہے، امید ہی نہیں بلکہ مکمل ےقین ہے کہ ہم سب کی جیت ہو گی۔ یونین کے نائب صدر آفتاب فیروز نے کہا کہ سرکار کی ہر سازش کو ناکام کر ہر حال میں مساوی کام مساوی تنخواہ لیکر ہی رہیں گے۔ ہم ٹیچروں کے حوصلہ کو جتنا توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، اتناہی ٹیچروں کا حوصلہ اور امنگ بڑھتا جا رہا ہے۔ نائب صدر آفتاب فیروز نے ضلع کے تمام ٹیچروں کو اعتماد دلایا کہ ہر حال میں مساوی کام کا مساوی تنخواہ ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close