ٹیکنالوجی

ٹیکنو نے نئی کیمن اے آئی سیریز کے لئے لانچ کیا’ ہر صورت خوبصورت’ برانڈ مہم

پٹنہ: اس ماہ کے آغاز میں 4 اسمارٹ فون والی نئی کیمن اے آئی سیریز کے اثر دار لانچ کے بعد، ٹرانسین انڈیا کے پریمیم اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو موبائل نے آج تہوار کے موسم کے لئے اپنی پر کشش ٹی وی اشتہار مہم شروع کی۔ ٹی وی اشتہارات 11 نومبر 2018 تک چلنے والے چار ہفتے کے چہار طرفہ مہم کا حصہ ہیں۔ٹیکنوکے کیمرہ مرکوز اسمارٹ فون کی نئی رینج کے لئے ’ہر صورت خوبصورت‘ مہم اس فلسفے پر مبنی ہے کہ ہندوستان کو چاروں طرف خوبصورتی سے نوازا گیا ہے اور یہ صرف قدرتی خوبصورتی کی بات نہیں ہے، یہ خوبصورتی ہم سب میں موجود ہے۔یہ ہمارے سامنے آنے والے ہر چہرے پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اور یہ ’کیپچر‘ کرنے کے قابل ہے، مزیدخوبصورتی سے۔ نئی ٹیکنو کیمن اے آئی سیریز کا مقصد کسی بھی طرح کی روشنی میں غیر معمولی تصاویر کلک کرنا ہے اور یہ سیریز اپنے شاندار سب سے بیسٹ انیلائٹ اے آئی کیمرہ اسمارٹ فونس کے ذریعے جیسی تصویریںدیتی ہے، وہ واقعی قابل-تعریف ہے۔ٹرانسیان انڈیا کے سی ایم او مسٹر گورو ٹِکّو نے کہا، ” ہر صورت خوبصورت ہمارے لئے صرف ایک مہم ہی نہیں ہے، بلکہ یہ وہ اصول ہے جس پر ہم حقیقی معنوں میں یقین رکھتے ہیں۔ ٹیکنو میں ہم اہم قیمت سیگمنٹس میں بہترین کیمرہ اور سیلفی تجربہ دینے کے لئے پابندعہد ہیں۔ اور اس تہوار کے موسم میں اسمارٹ فون کی ہماری نئی ٹیکنالوجی کیمن اے آئی رینج کا مقصد ہر ہندوستانی کی خوبصورتی کا جشن منانا اور انہیں کسی بھی طرح کی روشنی میں تصویر کھنچانے کے لئے فخرسے ’پوز‘دینے کے قابل بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close