کھیل

پاکستانی ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا ، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوسکتا ہے یہ بڑا کھلاڑی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انگلی کی سرجری دبئی میں ہوگئی ہے ،انہیں تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ وہ منگل کو پاکستان واپس پہنچیں گے ۔اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔سرجری کے بعد وہ اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیئے گئے ہیں۔
پاکستانی سلامی بلے باز آسٹریلیا کے خلف سیریز سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ اب انہیں کرکٹ سے کم از کم تین ہفتے دور رہنا پڑ سکتا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 31اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close