ممبئیہندوستان

پاکستان سے سزا کاٹ کرحامد انصاری گھر واپس

ممبئی:ممبئی کے نوجوان حامد نہال انصاری جو پاکستان میں تین سال کی جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں اور رہا ہوچکے ہیں، منگل کے دن گھر واپس ہوں گے۔ یہ اطلاع س ایک سماجی کارکن نے دی ۔پاکستان۔انڈیا فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی (پی آی پی ایف پی ڈی) کے جنرل سکرٹری جتن دیسائی نے نامہ نگاروں کویہاں بتایا کہ ہاں یہ ایک بڑی خبر ہے۔مسٹر انصاری جیل سے آزاد ہوچکے ہیں اور منگل کے دن دوپہر کو انہیں واگہہ بارڈر پر ہندوستان کے حوالے کیا جائے گا۔نہال انصاری کے کنبہ کےلوگ بشمول ان کے والد نہال اور ماں فوزیہ اور انڈیا۔ پاکستان فرینڈشپ کے سماجی کارکنان ، افسران اورسیاسی شخصیت اس موقع پر ان کا سرحد پر استقبال کریں گے۔ممبئی بی جے پی کے سماجی کارکن اور سابق ممبر اسمبلی کرشن ہیگڑے گزشتہ کچھ برسوں سے اس معاملے میں ان کے کنبے کی مدد کررہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ لوگ نئی دہلی میں واقع پاکستانی سفارت خانہ گئے تھے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کے لئے رسمی خانہ پری کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حامد نہال انصاری (33) پر جو انجینئر اور ایم بی اے ہیں، الزام عائد کیا تھا کہ وہ ’ہندوستانی جاسوس‘ ہیں جو غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئے۔ انہیں ملک کے خلاف جرائم ، جعلی دستاویزات رکھنےکے الزامات میں انہیں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
انصاری کنبہ نومبر 2012 سے پریشانی جھیل رہے تھے جب ان کا بیٹا نوکری کے لئے کابل گیا تھا ، تب اس کے بارے میں بتایا گیا تھا وہ غائب ہے۔12 نومبر 2012 کو حامد انصاری افغانستان کے جلال آباد میں سرحد عبور کرکے پاکستان کے شہر پیشاور گئے تھے جہاں پاکستانی فوج کے انٹلی جنس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔بعد میں فوجی عدالت نے انہیں جنوری 2016 میں تین سال کی سزا سنائی تھی۔ وہ جیل کی سزا مکمل کرچکے ہیں اور اب وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close