کھیل

پاکستان نے جیتا میچ ،افغانستان نے دل

پاکستان کی 3وکٹوں سے جیت

ابو ظہبی: ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم کیلئے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد شہزاد اور احسان اللہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 26 رنز بنائے، احسان اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد 31 رنز پر دوسری وکٹ بھی گر گئی۔افغانستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد شہزاد تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے جس کے بعد رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے سنبھل کر کھیلا اور ٹیم کو مشکل سے نکال کر 94 رنز تک پہنچادیا لیکن محمد نواز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو کامیابی دلا دی۔پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد نواز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔
رحمت شاہ نے 36 رنز بنائے تھے تو نواز نے اپنی گیند پر ان کا کیچ لے کر پویلین بھیج دیا، رحمت کے بعد کپتان اصغر افغان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں اسکور کو اسی طرح محتاط انداز میں آگے بڑھایا۔اصغر افغان نے نصف سنچری مکمل کرتے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ 67 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی پہلی وکٹ بن گئے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔سابق کپتان محمد نبی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 7 رنز کا اضافہ کرکے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ بن گئے جس کے بعد نجیب اللہ زادران 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حشمت اللہ شاہدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن محض 3 رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہیں کر پائے اور آؤٹ ہوئے بغیر 97 رنز بنائے اور گلبدین نائب نے 10 رنز بنائے۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹیں کھو کر 257 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی مایوس کن تھا جب فخر زمان صفر پر مجیب الرحمٰن کی گیند کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر قدرے محتاط مگر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔امام الحق اور بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز بنائے جبکہ امام الحق 80 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم 158 کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔
بابراعظم نے 66 رنز بنائے اور انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا جبکہ حارث سہیل اور شعیب ملک نے اسکور کو 194 تک پہنچایا اور 13 رنز بنانے والے حارث سہیل کو مجیب الرحمٰن نے آؤٹ کر دیا۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کی ناقص بلے بازی کا سلسلہ مزید دراز ہوا اور صرف 8 رنز کا اضافہ کرپائے، انہیں گلبدین نائب نے پویلین بھیج دیا جس کے بعد آصف علی بھی صرف 7 رنز کا اضافہ کرکے جلد آؤٹ ہوئے۔نواز بھی 10رن بناکر آوٹ ہوگئے.اس کے شعیب ملک ناٹ آوٹ 51رن اورحسن علی ناٹ آوٹ 6رن نے پاکستانی ٹیم کو جیت دلادی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close