بین الاقوامی

پاکستان: گرفتاری سے قبل ایسا تھا نواز شریف کا حال، سامنے آیا ویڈیو

پنامہ پیپرس سے جڑے بدعنوانی معاملہ میں مجرم قرار دئے گئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں فی الحال راولپنڈی کے اڈیالہ سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے گرفتاری سے ٹھیک قبل نواز شریف اور مریم کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں نواز – مریم فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے)، پاکستانی رینجرس اور نیشنل انکاونٹیبلیٹی بیورو(این اے بی) کے لوگوں کے بیچ گھرے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف صحافیوں کے سوالات اور کیمروں سے بچنے کی کوشش کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

اس دوران ویڈیو شوٹ کر رہے ایک میڈیا اہلکار نے نواز سے کہا’’ پلیز کچھ بولئے، لوگ آپ کی باتوں کو سننا چاہتے ہیں‘‘۔ اس کے جواب میں نواز ’ہاں‘ کہتے ہوئے سر ہلاتے ہیں۔ کچھ دیر بعد مریم بولتی ہیں،’’ آپ لوگ تو لیٹ ہو گئے ہم لوگ بولنے کے لئے ہی بیٹھے تھے‘‘۔ اس کے بعد دونوں اپنی سیٹ سے اٹھتے ہیں اور دونوں کو گرفتار کرنے پہنچے سیکورٹی اہلکار انہیں اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ نواز شریف کی والدہ شمیم اختر بیٹے سے ملنے پہلے ہی لاہور ائرپورٹ پر موجود تھیں۔ افسران نے بھی انہیں مایوس نہیں کیا۔ گرفتاری کے بعد ائرپورٹ کے حج لاونج میں شریف اور مریم کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔ واضح ہو کہ جمعرات کے روز والدہ اختر نے کہا تھا کہ اگر ان کے بیٹے اور پوتی کو گرفتار کیا گیا تو وہ بھی جیل جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close