بین الاقوامی

پاک صدارتی انتخاب: اعتزاز احسن، عارف علوی نےکاغذاتِ نامزدگی داخل کئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر اعتزاز احسن پی پی پی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں اور اس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی رضامندی شامل نہیں، جبکہ ڈاکٹر عارف علوی حکومتی اتحادی جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار ہیں۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جو بھی صدرِ مملکت منتخب ہوگا انہیں فعال ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل اور اس کے سربراہ اختر مینگل سے رابطے ہیں، تاہم ان سے ملاقات کریں گے وہ ہم سے دور نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار نے دعویٰ کیا کہ انہیں انتخاب میں واضح اکثریت ملے گی۔پرویز رشید نے میرے لیے جاگیردارانہ روش اختیار کی، اعتزاز احسن نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے ان پر اعتراض کیا، تاہم ان کی جماعت نے برملا کہا کہ یہ ان کی انفرادی رائے ہے اور پارٹی پوزیشن نہیں ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز رشید ایک دانشور انسان ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، لیکن ان کی رائے میں مجھے محسوس ہوا کہ یہ ان کی جاگیردارانہ روش ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی نے میرا نام بطور صدر نامزد نہیں کیا تھا، بلکہ پارٹی اجلاس کے دوران اس پر اتفاق کیا گیا تھا اور اس اجلاس میں، میں موجود ہی نہیں تھا‘۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ میرے نام کی کُل جماعتی کانفرنس میں تجویز رکھیں گے، لیکن یہ بات میڈیا پر ذرائع سے چلنا شروع ہوگئی کہ اعتزاز احسن کو نامزد کردیا.ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام کو ہی صدارتی امیدوار کے لیے برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس فیصلے کو مسترد کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close