متھلانچل

پرامبھک شکشک سنگھ دربھنگہ کا غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع

دربھنگہ :نگر پرامبھک شکشک سنگھ دربھنگہ کا غیر معینہ بھوک ہڑتال ضلع صدر سوربھ سنگھ کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اس کی قیادت ضلع جنرل سکریٹری محمد رفیع الدین نے کیا ۔ٹیچروں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر مسٹر سنگھ نے کہا کہ جب تک پندرہ نکاتی مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں بھوک ہڑتال جاری رہے گا ۔ ضلع جنرل سکریٹری رفیع الدین نے کہا کہ جب تک ضلع کے ایک ایک ٹیچر کا ساتویں پے اسکیل کا ڈی اے ڈیفرنس کی ادائیگی نہیں ہوجاتی ہے تب تک بھوک ہڑتال جاری رہے گا ۔ سینئر ضلع نائب صدر اسوتوش چودھری نے کہا کہ فوری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں تو سنکل اور بلاک سطح پر دھرنا ،مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کیا جائے گا اور ٹیچروں کے ساتھ دوہری پالیسی اختیارکرنے سے باز آیا جائے ۔ ضلع ٹریزرر ہریندر بھاسکر نے کہا کہ عدالتی جد وجہد میں ریاستی صدر کے کھاتا میں ٹیچر زیادہ سے زیادہ امدادی رقم بھیجیں ۔ضلع میڈیا انچارج سنجے مہتو نے کہا کہ جب تک ساتویں پے اسکیل کا ڈی اے ڈیفرنس کی ادائیگی نہیں ہوتی ہے تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔ بھوک ہڑتال کرنے والے ٹیچرو ںمیں ضلع صدر سوربھ سنگھ ، ضلع جنرل سکریٹری رفیع الدین ، سینئر نائب صدر اسوتوش چودھری ، ٹریزرر ہریندر بھاسکر ، نائب صدر سنتوش چودھری ، ضلع میڈیا انچارج سنجے مہتو ، ضلع سکریٹری وجے منڈل ، سنتوش کمار ساہو کے نام شامل ہیں ۔ اس موقع پر سنتوس ساہو ، وجے منڈل ، دنیش پاسوان ، پون بیٹھا ، کملیش سہنی ، عنایت اللہ ، شیو کمار ساہو ، محمد نسیم الدین ، فیض اللہ بخاری ، ببلو کمار ٹھاکر ، عبد الکریم ، لال بہادر سافی ، ظہیر عباس ، رمن کمار ، اشوک یادو ، جاوید انور ،کرشن کمار سہنی ، ممتاز عالم ، ننیانند سنگھ ، محمد منت اللہ وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close