کھیل

پرتھوی شانے ریکارڈ سنچری سے رقم کی تاریخ

راجکوٹ:18 سال کے ہندستانی بلے باز پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات سے شروع ہوئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ڈیبو میچ میں 134 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبو میچ میں سنچری لگانے والے سب سے کم عمر ہندستانی کرکٹر بن گئے۔
پرتھوی کی موجودہ عمر 18 سال 329 دن ہے اور انہوں نے 99 گیندوں میں اپنے 100 رن پورے کئے۔ اس طرح وہ ٹیسٹ ڈیبو میں سب سے تیز سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔ شکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں13 ۔2012 میں صرف 85 گیندوں میں سنچری مکمل کرکے ڈیبو میچ میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیون اسمتھ نے اپنے ڈیبو میچ میں 93 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ ممبئی کے نوجوان بلے باز نے یہاں سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں اوپننگ کرتے ہوئے 56 گیندوں میں اپنے 50 رن اور 99 گیندوں میں 100 رن پورے کئے۔ گھریلو کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت زبردست تال میں کھیل رہے پرتھوی شا نے 154 گیندوں میں 19 چوکے لگائے اور 134 رنز بنا کر پہلے ٹیسٹ کو یادگار بنا دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close