کھیل

پرتھوی کے بعد پجارا اور کوہلی کی شاندار اننگز پہلے دن 364پر چار

پرتھوی شا ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری جڑنے والے سب سے نوجوان ہندوستانی اور چوتھے سب سے نوجوان کھلاڑی بنے ، جس کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو راج کوٹ میں چار وکٹ پر 364 رن بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے ۔
پرتھوی شاہ نے 154 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 134 رن بنائے ۔ چتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچریاں بنائیں ۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر وراٹ کوہلی 72 اور ریشبھ پنت 17 رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔ کوہلی نے اب تک اپنی اننگز میں 137 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے لگائے ہیں ۔
ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کے ایل راہل ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ، مگر اس کے بعد پرتھوی شا اور چتیشور پجارا نے شاندار بلے بازی کی اور 206 رنوں کی بہترین شراکت داری نبھائی ۔ پجارا نے 86 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے بعد کوہلی اور جنکیا رہانے نے بھی چوٹھے وکٹ کیلئے 105 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا ۔ رہانے 41 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close