کھیل

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 146 رن سے دی شکست، سیریز 1۔1 سے برابر

پرتھ:۔آخر کار مضبوط مانے جانے والی ٹیم انڈیا کی پرتھ ٹیسٹ میں پول کھل ہی گئی۔ اسے آسٹریلیا نے 146 رن سے شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابری کرلی ہے۔ پانچویں دن ٹیم انڈیا نے 15 اوور بلے بازی کرتے ہوئے صرف 28 رن کے اندر پانچ وکٹ گنوا کر ہار قبول کرلی۔ اگلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی پاری میں مارکس ہیرس(70)، ایران فنچ (50) اور ٹریوس ہیڈ (58) کے دم پر 326 رن بنائے۔ جبکہ ٹیم انڈیا وراٹ کوہلی کے 123 اور اجنکے رہانے کے 51 رن کے باوجود 283 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ انڈیا کو اکھاڑنے میں ناتھن لائن(5/67( نے اہم کردار ادا کیا۔دوسری پاری میں آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے 72 اور کپتان ٹیم پین کے 37 رن کے دم پر 243 رن کا اسکور بنایا۔ جبکہ محمد سمیع نے 56 رن دیکر چھ وکٹ اکھاڑے۔
بہر حال پہلیاننگز میں 43 رن کی سبقت حاصل کرنے والی آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 287 رب بناکر میچ جیتنے کا چیلنج دیا لیکن ٹیم انڈیا دوسری اننگ میں بے دم نظر آئی۔ دوسری اننگز میں اجنکے رہانے اور ریشبھ پنت نے 30۔30 اننگز کھیلیں۔ جبکہ ناتھن لائن اور مچیل اسٹارک نے تین۔تین وکٹ لئے تو جوش ہیجسووڈ اور پیٹ کمنس نے دو۔دو کامیابی حاصل کیں۔ 146 رن کی جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کر لی ہے۔ انڈیا نے ایڈیلیڈ تو آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں اپنا دم خم دکھایاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close