فلم

پریانکا اب بھارت کا حصہ نہیں رہیں جس کی بہت خاص وجہ ہے،علی عباس

ممبئی:بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم بھارت کا حصہ نہیں رہیں جس کی وجہ بہت ہی خا ص بتائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھارت کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئیاس بات کی تصدیق کی ہے کہ پریانکا چوپڑا اب فلم بھارت کا حصہ نہیں رہیں جس کی وجہ بہت ہی خاص ہے، انہوں نے اپنے فیصلے سے ہمیں آگاہ کیا ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں اور پریانکا کو مبارک باد دیتے ہیں۔علی عباس کے اس ٹوئٹ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی دوست نک جونس سے جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ہالی وڈ میں کامیابی کے بعد بالی وڈ اسٹار 33 سالہ پریانکا چوپڑا انٹرنیشنل آئی کون بن گئیں۔انہوں نے فلم بھارت میں کام کرنے کے عوض ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔ اس فلمکو پریانکا کی بالی وڈ میں واپسی کے طور پر لیا جا رہا تھا۔واضح رہے امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس اور 35 سالہبالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی محبت کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند ماہ سے میڈیا پر جاری ہیں۔ ان دونوں کے درمیان محبت کی خبریں گزشتہ برس کانز فلمی میلے کے ایونٹ میٹ گالا میں پہلی بار ایک ساتھ شرکت کے بعد آنا شروع ہوئیں۔گزشتہ ماہ ان دونوں کو پہلی بار عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان جلد منگنی اور شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا نے امریکا میں نک جونس کے کزن کی شادی میں شرکت بھی کی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں امریکی گلوکار پہلی بار بھارت بھی آئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close