فلم

پریانکا اور نک کی ’لو اسٹوری‘ کا آغاز کیسے ہوا؟

ممبئی:امریکی گلوکار نک جونس اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شہر جودھ پور میں 30 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گا اور شادی کی تمام رسومات بھی اسی شہر میں ہوں گی۔ اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پریانکا چوپڑا نیایک ایونٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کی اور نک جونس کی ’لو اسٹوری‘ کی شروعات کیسے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی محبت کی کہانی میں پہلا قدم نک کی جانب سے اْٹھایا گیا تھا۔ نک جونس نے پریانکا کو پہلا میسج کیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی۔دوران انٹرویو پریانکا نے بتایا کہ ’جب میرے اور نک کے درمیان بات چیت کا باقاعدہ آغاز ہوا تو میں کافی خوش ہوئی، یہ میری زندگی کا ایک نیا اور حسین باب ہیجس کی مجھے عادت ہوگئی ہے اور اس سے قبل میں نے خود کو اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا۔‘پریانکا نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں جب آپ اپنے لیے کسی کی تلاش میں ہوتے ہیں اور خصوصاً وہ جسے آپ کا ’لائف پارٹنر‘ بننا ہو تو ایسے میں آپ کسی خاص کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہاں میں بہت خوش اور پر جوش ہوں۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق چند روز قبل نیویارک میں پریانکا چوپڑا کے ’برائیڈل شاور‘ کی تقریب کی گئی تھی جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ تقریب میں پریانکا کی والدہ سمیت ان کے کئی قریبی سہیلیاں موجود تھیں جنہوں نے تقریب میں خوب رنگ جمایا۔ ان کے برائیڈل شاورکی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔واضح رہے کہ میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی دسمبرمیں شہر جودھ پور میں ہوگی اور اسی سلسلے میں پریانکا اور ان کے منگیترو امریکی گلوکار نک جونس شادی کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔پریانکا اور نک کی شادی جودھ پور کے محل اومید بھون میں ہوگی جبکہ دونوں نے شادی میں 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کیلیے ان کے منگیتر نے خوابوں کا محل بھی خرید لیا ہے جس کی قیمت 6.5 ملین ڈالر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close