بہارمتھلانچل

پریس کلب عاملہ کی میٹنگ منعقد

بتیا: مغربی چمپارن پریس کلب عاملہ کی پہلی میٹنگ اتوار کو شرما اسٹیڈیو میں کلب کے صدر موہن پرساد سنگھ کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ اجلاس میں کلب کے سیکرٹری ستیندر شرما نے گزشتہ کاموں کا حساب کتاب پیش کرنے کی مانگ کی۔جس پر تمام ارکان نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی۔ ساتھ ہی متفقہ طور پر کیلاش کمار یادو کو مجلس عاملہ میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ بیٹھک میں تمام نئے اراکین کو رکنیت فارم بھرکر رکنیت حاصل کرنے کی اپیل کی۔ساتھ ہی تنظیم کے مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلب کا رجسٹریشن مہم چلانے کےلئے اقدامات بھی کئے گئے۔ وہیں صحافیوں کو غیر جانب دار منصفانہ صحافت کرنے کی ہدایت دی۔ اس میٹنگ میں نائب صدر پریم چند پانڈے، پرفل کمار، سرینواس گوتم، آشیش گپتا، انیس الوری، شکیل احمد، رمیندر گوتم، ستیندر پانڈے، ویپلکمار، چترنجن کمار گپتا، ستیندر پاٹھک، سنجے پانڈے اور کلب کے سرپرست ڈاکٹر امان الحق وغیرہ صحافی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close