فلم

پرینکا ہوئی نک جونز کے

جودھ پور: بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونز کے دل کی ملکہ بن گئیں۔پرنکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تقریب ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں عیسائی رسومات کے تحت ہوئی جس میں پریانکا اور نک جونز کے عزیز و اقارب سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی دوسری شادی کی تقریب بھی اتوار کو جودھ پور میں ہی ہندو رسموں کے تحت منعقد ہوگی جس میں بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close