متھلانچل

پر امن محرم انجام دلانے کیلئے انتظامیہ نے مکمل کی تیاری

ڈی ایم ایس ایس پی نے لیا حفاظتی انتظامات کا جائزہ

دربھنگہ :خیر سگالی اور بھائی چارگی کے ماحول میں محرم کے تہوار کو انجام دلانے کیلئے ضلع انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چند شیکھر سنگھ اور ایس ایس پی منوج کمار نے ضلع کے اہم مقامات کا معائنہ کرکے اب تک کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سینئر افسران ، مامور مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار اپنی اپنی جگہ مورچہ سنبھالے نظر آئے ۔ سائبر کرائم برانچ کے ذریعہ فیس بک ، وہاٹس ایپ سمیت تمام طرح کے سوشل میڈیا پر نظر رکھ رہی ہے ۔ افواہ پھیلانے والوں پر کڑی کاروائی کی جائے گی ۔ متعلقہ تھانہ صدر اور مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلوس کے ساتھ چلیں ۔ تمام مجسٹریٹ کے پاس ویڈیو گرافر ہوگا جو ہر سرگرمی کی ویڈیو گرافی کرے گا ۔ ضلع میں چار کیو آر ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ کیو آر ٹی کا انچارج ڈی ایس پی کو سونپا گیا ہے ۔ رپیڈ ایکشن فورس اور فساد کنٹرول دستہ سرگرم رہے گا اور ضلع پر نظر رکھے گا ۔ 20؍ستمبر سے کلکٹریٹ میں کنٹرول روم مسلسل کام کرے گا ۔ یہ 23ستمبر تک کام کرے گا ۔ ٹیلی فون نمبر 06272-240600پر کسی طرح کی ضروری اطلاع یا شکایت کی جاسکتی ہے ۔ ضلع کنٹرول روم کے سینئر انچارج میں ایڈیشنل کلکٹر محمد مبین علی انصاری ہوں گے اور اضافی کنٹرو ل روم ناکہ پانچ کتوالی تھانہ میں قائم کیا گیا جس کے انچارج ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ہوں گے ۔ محرم کے مد نظر تمام افسران کی چھٹیاں رد کردی گئیں ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر ضلع مجسٹریٹ سے اجازت لے کر ہی کوئی افسر ہیڈ کواٹر چھوڑ سکیں گے ۔ پورے ضلع میں نشان زد 483مقامات پر مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ اس کے لئے ضلع کنٹرول روم اور معاون کنٹرول روم میں بھی مجسٹریٹ اور پولیس افسر مامور ہوں گے ۔ بلاک سطح پر بھی بی ڈی او اور تھانہ صدر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں پوری طرح سرگرم رہ کر محرم کا تہوار انجام دلائیں گے ۔ سول سرجن کو ہدایت دی گئی ہے کہ فرسٹ ایڈ سمیت منتخب مقامات پر میڈیکل ٹیم دستیاب کرائیں ۔ کنٹرول روم میں ٹاؤن کمشنر دربھنگہ ، سول سرجن ، پی ایچ ای ڈی اور توانائی کی ایزکیٹو انجینئر موجود رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close