پنجاب

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نےہوسٹل کی فراہمی کے سلسلے میں ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی

نئی دہلی:پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرراج کمارنے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) شمال مشرقی خطے کی ترقیات ( ڈونر) وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت ، عوامی شکایات وپنشن ایٹمی توانائی اورخلائی امور، ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی اورمشرقی خطے اورجموں وکشمیر کے طلباء کے لئے علیحدہ ہوسٹل کی فراہمی کے موضوع پرتبادلہ خیالات کیا۔ پروفیسر راج کمارنے ڈاکٹرجتیندرسنگھ کو مطلع کیاکہ پنجاب یونیورسٹی افزوں طورپر بڑی تعداد میں شمال مشرق اور جموں وکشمیر کے طلباء کو ہرسال متوجہ کررہی ہے لہذا یہ بہترہوگاکہ جموں وکشمیر اور شمال مشرق کی 8ریاستوں کے نواحی علاقوں کے طلباء کے لئے ایک علیحدہ ہوسٹل فراہم ہوسکے۔ انھیں ہوسٹل کو عدم دستیابی کی صورت میں پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ احاطے کے باہررہائش تلاش کرنے کی دشواری پیش آتی ہے۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ شمال مشرقی ترقیات کی وزارت ( ڈونر) اورشمال مشرقی کونسل ( این ای سی ) نے گذشتہ چاربرسوں کے دوران ایسی تمام یوینورسٹیوں میں جہاں متعلقہ طلباء کی تعداد زیادہ پائی جارہی ہے ، مخصوص طورپر ہوسٹلوں کی فراہمی پرتوجہ مرکوز کی ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے بتایاکہ جواہرلال نہرویونیورسٹی ، نئی دہلی کے احاطے میں شمال مشرقی خطے کے طلباء کے لئے ایک ہوسٹل زیرتعمیر ہے اوراس طرز پربنگلوریونیورسٹی میں بھی طلباء کے لئے ہوسٹل کی تعمیرجاری ہے ، دہلی یونیورسٹی میں بھی شمال مشرقی خطے کے زیرتعلیم طلباء کے لئے بھی ہوسٹل کی تعمیرکے لئے روہنی میں قطعہ آراضی حاصل کی جاچکی ہے۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے وائس چانسلر موصوف کو بتایاکہ جہاں پنجاب یونیورسٹی میں شمال مشرق وجموں وکشمیر کے طلباء کے لئے ہوسٹل کی تعمیر کا سوال ہے ، وہ اپنے طورپراس تجویز کی افادیت کا شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت کے تحت جائزہ لیں یعنی ڈونراور این ای سی کے تحت اس کا جائزہ لیاجائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے کو انسانی وسائل کی ترقی وفروغ کی وزیرجناب پرکاش جاوڈیکر کے روبرو بھی پیش کریں گے اورذاتی طورپربھی ایچ آرڈی وسائل سرمایہ بہم پہنچانے کے لئے مراسلہ ارسال کریں گے۔

Show More

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close