بہارمتھلانچل

پوتی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے پرہوا تھا داداکاقتل

پھرہوئی انسانیت شرمسار:کلیانپورکے جنوبی پکڑی پنچایت کے چھپرابلی میں بارہ روزقبل لڑکی کے شوہرنے رات میں اسلحہ سے داداسسرکا کردیاتھا قتل ،قاتل کاپولس کے سامنے سنسنی خیزبیان

موتیہاری:ایک پھرچمپارن ہی بلکہ پورابہار شرمسار ہواہے۔ضلع کے کلیانپورمیں بارہ دنوںکے بعدجنوبی پکڑی پنچایت کے چھپرابلی گائوں میں ہوئے قتل کاسنسنی خیزخلاصہ کرتے ہوئے قاتل رام پرویش کواسکے سسرال سے گرفتارکرلیاہے۔ملی جانکاری کے مطابق بارہ دن قبل چھپرابلی گائوں میں رام سریے (45)کاقتل غلط اپنی پوتی کیساتھ جسمانی تعلقات بنانے کولے کرقتل کردیاگیاتھا ۔جس کے بعد ڈی ایس پی شیلیندرکمارکی قیادت میں قاتل کی گرفتاری کے لئے پولس ٹیم تشکیل دی گئی اورقتل میں استعمال اسلحہ کے ساتھ قاتل کوگرفتارکیاہے۔رام پرویش شیوہرضلع کے شیامپوربھٹہاحلقہ کے جوگیا لال گڑھ کارہنے والاہے جواپنے سسرال میں ہی رہتاہے۔ رام پرویش کی شادی چھپرابلی گائوں کے گنیش رام کی لڑکی شوبھادیوی سے ہوئی تھی شوبھادیوی رشتے میں راماسریے کی پوتی لگتی تھی۔اسی شوبھادیوی (32)کاغیرجسمانی تعلق رام سریے (یعنی دادا) سے تھا۔اسکی جانکاری قریب تین ما ہ قبل اسکے شوہررام پرویش کولگ گئی اسکے بعدلڑکی کے شوہررام پرویش دادارام سریے سے مل کر بہت سمجھایا لیکن رام سریے انسانیت کوشرمسار کرتے ہوئے حرکت سے بازنہیں آیااور پوتی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں گندی حرکت کرتے رہے جس کے بعدملزم یعنی لڑکی کے شوہرنے پلانیگ کے تحت قتل کردیا۔پولس کے مطابق ملزم رام پرویش نے جب قتل کی پلانیگ کی تو اسکی بھنک بیوی کونہیں لگنے دیا۔قتل کے روزبھی وہ روزمرہ کی طرح کام کررہاتھا۔رام پرویش نے پولس کودینے اقبالیہ بیان میں کہاکہ رام سریے اپنی گندی حرکت سے ماننے کوتیارنہیں تھااسکے بعدقتل کی پلانیگ کیا۔اسکے بعدکیسریاجاکرایک اسلحہ خریدااوراسکے بیوی سے چھپادیا۔گیارہ جولائی کی رات قریب بارہ بجے رام سریے پرپہنچاجہاں وہ گھرکے ہی باہرکھاٹ پرسویاتھاپہلے اسنے ایک بارآوازلگائی اوریہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ سویاہے یابیدارہے۔لیکن رام سریے گہری نیندمیں تھاجس کے بعداسنے اپنے ساتھ لائے اسلحہ سے گردن پرایک ہی بارمیں وارکرقتل کردیااوروہاں سے آرام سے نکل گیا۔قتل کرلوٹتے وقت اس نے اسلحہ کوجنوبی پکڑی چوک کے نزدیک گڈے کھیت میں چھپادیااورچکیاپیدل چلاگیاجہاں سے ٹرین پکڑکرہریانہ چلاگیا۔جب اس نے دیکھاکہ معاملہ ٹھنڈاہوگیاتوتین دن قبل گھرآیاجہاں سے پولس نے گرفتارکرلیا۔ موبائل سی ڈی آرسے ہوخلاصہ:پولس نے قاتل تک پہونچنے میں موبائل سی ڈی آر سے کام لیااورقاتل کوگرفتارکرلیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close