متھلانچل

پوری سختی سے شفاف ماحول میں ہوگا ایس ایس سی کا امتحان :ڈی ایم

دربھنگہ:بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ 8.9.10دسمبر کو ہونے والا مقابلہ جاتی امتحان شفاف اوربدعنوانی سے پاک ماحول میں منعقد کرائیں ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کلکٹریٹ واقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں سینٹر سپریٹنڈنٹ اور مجسٹریٹ کے ساتھ نشست میں مذکورہ ہدایات دئیے ۔ ڈی ایم نے کہا کہ تمام مجسٹریٹ اور پولیس افسران اپنے اپنے سینٹر پر امتحان شروع ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے پہنچ جائیں ۔ تمام امیدواروں کا سختی سے جانچ کریں اور کسی امیدوار کو الیکٹرونک گیزٹ یا ممنوع سامان کے ساتھ امتحان سینٹر میں داخل نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحان سینٹر پر جائمر لگے ہوں گے ۔ اس کے باوجود بھی مجسٹریٹ اور سینٹر سپریٹنڈنٹ کو چھوڑ کسی کے پاس موبائل نہیں رہے گا ۔ انویزلیٹر کی بھی صحیح طریقہ سے جانچ کی جائے گی اور انہیں پہنچان پتر جاری کیا جانا ہے ۔ امتحان دہندگان کا بایو میٹرک سے حاضری لیا جائے گا ۔ امتحان سینٹر کے اندر امیدوار کو جوتا پہن کر بھی نہیںجانا ہے ۔ قلم بھی کمیشن کی طرف سے دیا جائے گا جس سے لکھنے کے بعد واپس کردینا ہے ۔ تمام امتحان ہال میں ایک ایک دیوار گھڑی رہے گی ۔ امتحان دہندگان اپنے ساتھ گھڑی بھی نہیں لے جائیں گے ۔ کمیشن کے ذریعہ سائنس ، میتھ اور جنرل اسٹڈیز مضامین کے این سی ای آر ٹی ، بہار ٹکسٹ بک ، آئی سی ایس ای یا دوسرے امتحان بورڈ کے صرف ٹکسٹ بک لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ تمام مجسٹریٹ اور انویزلیٹر یہ یقینی بنائیں گے کہ امتحان دہندگان جو کتاب لے جارہے ہیں وہ ٹکسٹ بک ہی ہوں گے ۔ امتحان سینٹر کے اندر لے جائے جانے والے تمام بک پرامتحان دہندگان اپنا نام اور رول نمبر بھی ضرور لکھیں ۔ امتحان کے دن شہر میں تمام فوٹو اسٹیٹ کی دکان بند رہے گی ۔ تمام امتحان سینٹر کے پانچ سو گز کی دوری میں حکم امتناع نافذ رہے گا ۔ اس سے قبل ڈی ایم اور ایس ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8-9-10دسمبر کو ہونے والا یہ امتحان ہر دن دو نشست میں ہوگی ۔ پہلی نشست 9.30بجے سے 11.45تک ، دوسری نشست 2بجے سے 4.15تک ہوگی ۔ ضلع میں کل 30سینٹر بنائے گئے ہیں ۔ جس میں تینوں دن ملا کر 15264امیدوار حصہ لیں گے ۔ امتحان کو بدعنوانی سے پاک ماحول میں منعقد کرانے کیلئے دس گشتی ، مجسٹریٹ ،80آبزرور اور 30اسٹیٹک مجسٹریٹ اور دو فلائنگ اسکوائیڈ تشکیل دی گئی ہے ۔ پولیس کپتا ن گریما ملک نے ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او ، ٹریفک انچارج کو ہدایت دی ہے کہ امتحان کے دن کہیں ٹریفک جام نہ ہو اس کیلئے الگ سے انتظام کریں گے اور تمام سینٹر پر باریکی سے نظر رکھیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close