بہارمتھلانچل

پولیس نے چوری کے ٹرک اور موٹر سائیکل کے ساتھ4گرفتار

بتیا:مغربی چمپارن ضلع کے بتیا پولیس سپرنٹنڈنٹ کو خفیہ معلومات ملی کہ بتیا اور بگہا سرحدی اضلاع میں گاڑی چور گروہ کی طرف غیر قانونی طور پر کاغذ تیار کر گاڑیوں کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے اور گاڑیوں کے انجن اور چےچس کو خاص مشین کے ذریعہ بدل کر مذکورہ گاڑیوں کو مارکیٹ میں بےچا جا رہاہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ سب ڈویزنل پولیس افسر پنکج کمار راوت کی قیادت چھاپہ ماری ٹیم کی تشکیل دی گئی جو فوری کارروائی کرتے ہوئے شری نگر تھانہ علاقہ کے پوجایا ٹاڑ ٹولہ گاؤں سے ٹرک نمبرOR04G 6142 کے ساتھ غیر قانونی پنچنگ مشینیں اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے اس میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد نے اینی شمولیت قبول کی۔ اس کی تصدیق بتیا پولیس سپرنٹنڈنٹ جینت کانت نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ گرفتار ملزمان میں پوجہا ٹاڑ ٹولہ تھانہ شری نگر کے رام بابو چودھری ولد ناگیندر چودھری، پرمود چودھری ولد کیدار چودھری مفصل تھانہ علاقہ کے منشا ٹولہ باشندہ محمد کیس عرف محمد جاوید ولد محمد اےنل اور محمد رفیق عرف بھوڑا مستری ولد عبد الرزاق کو چوری کے موٹر سائیکل نمبر BR 22 جے 7590 کے ساتھ گرفتار کیا۔ وہیں فرار دیگر مجرمین کے خلاف چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close