پٹنہ

پولیس کی ایک ایک چیز کا ہم لوگوں نے خیال رکھا ہے :وزیر اعلیٰ

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج راجگیر میں نو تعمیر بہار پولیس اکادمی کا فیتا کارٹ کر اورنام کے پتھر کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا ۔ساتھ ہی خواتین اورپولیس سپاہیوں کے لیے ٹریننگ کی عمارت کا سنگھ بنیاریمورٹ کا بٹن د با کر کیا ۔ اس موقع پر منعقد پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج اس بات کی خوشی ہے کہ بہار پولیس اکادمی کی عمارت کا افتتاح ہوا ہے ۔ 13اگست 2010 کو اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا ،جس میں سے تعمیر عمارتوں کا آج افتتاح کیاگیا ۔ باقی چیزوں کی تعمیر کا کام تیزی سے کر نے کا منصوبہ ہے ۔پولیس ٹرننگ کے لیے یہ عمارت مناسب ہے جس میں ڈی ایس پی سے لیکر سب انسپکٹر تک کی یہاں ٹرننگ ہو گی ۔ ساتھ ہی سپاہیوں کے لیے ٹریننگ کی عمارت کی تعمیر کے بعد یہاں سپاہیوں کی بھی ٹریننگ ہو نے لگے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کی تقسیم کے بعد پولیس ٹریننگ کے لیے یہاں کوئی مناسب ٹرننگ کا مقام نہیں بچا تھا ، بھاگلپور کے ناتھ نگر میں ہی پولس ٹرننگ ہو تی تھی ۔ ہم لوگوں نے پولیس اکیڈمی کی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنا یا اور ا س کے لیے راجگیر کے اس مقام کا انتخاب کیا گیا ۔ بغل میں ہی نالندہ یونیورسٹی کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ہم لوگوں نے نالندہ یونیورسٹی کو ولڈ ہیریٹج سائٹ کی شکل میں اعلان کرا یا ۔ نالندہ یونیورسٹی کی شناخت ایک خاص یونیورسٹی شکل میںپھر سے ہوگی ۔ جہاں ملک و بیرون ملک کے لوگ پڑھنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے راجگیر پہاڑی کے نیچے سی آر پی ایف کا سینٹر بنوایا ہے اور یہاں پربہار پولیس اکادمی کی تعمیر کرایا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کے اقتدار سنبھالنے کے وقت بہار پولیس کے لیے پوشاک ،اسلحہ ، گولہ بارود گاڑیوں کی حالت بہتر نہیں تھی ۔ ہم لوگوں نے ان کی ضرورتوں کے مطابق پوشاک کی رقم کو مہیا رکرا یا ۔ اچھی گاڑی اور جدید اسلحے کی انتظام کرا یا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی جائزہ میٹنگ میں جانکاری مانگی تو پتہ چلا کے پولیس فورس کی اوسطا عمر 38سال ہے ۔ پولیس کو چست درست بنا نے کے لیے بھی کام کیا گیا ۔ سیپ کی بحالی کرائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پولیس فودس کی بحالی ہو رہی ہے ۔133ایکڑ میں تعمیر ہو نے و الی یہ پولیس اکادمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا سجھا ئو ہے کہ اس کے ارد گرد میں پیڑ پودے لگا ئے جائیں تاکہ ماحولیات کے لیے فائدہ مند ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ کے جواہر لال نہروروڈ پر سردار پٹیل بھون کی تعمیر ہوئی ہے،جو پولیس ہیڈ کوارٹر بھی ہو گا ساتھ ہی آفات مینجمنٹ بھی یہاں سے چلایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ایک چیز کا ہم لوگوں نے خیال رکھا ہے ۔ پولیس فورس کی بحالی ، ٹریننگ افسران کے بیٹھنے کا انتظام ، ان کی ضرورتیں ان سب کاخیال رکھا ہے ۔ریاستی حکومت آپ لوگوں کی فکر کر تی ہے ، آپ لوگ بھی بہار کے لوگوں کی فکر کیجئے ۔ ریاستی میں قانون کا راج قائم رہنا چاہے۔ نہ ہم کسی کو پھنسانے کو کہتے ہیں ،نہ ہم کسی کو بچانے کو کہتے ہیں ۔
ہماری آپ سے امید ہے کہ قصور وارلوگوں کو بخشا نہیں جائے اور بے قصور لوگوں کو پھنسایا نہیں جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جرائم پیشوں کو پکڑنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔جمہوریت کے نظام میں عوام کا اختیار اہم ہے ۔ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کر کے آپ ان پر اپنا اعتماد قائم رکھیں ۔ تیزی اور موثر طریقہ سے پولیس کو کام کر تے رہنا ہے ۔ حکومت کی مشنری کی کامیابی کے لیے پولیس مشنری کی مستعدی ضروری ہے ۔ آپ کی مستعدی سے لوگوں کے درمیان میں آپ کا وقار بڑھے گا اور لوگوں کے درمیان اعتماد بھی قائم رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ جرائم پیشہ کو پکڑکر متعینہ وقت کے اندر سزادلائیں ، اس کے لیے سرکاری گواہ کی موجودگی بھی یقینی بنائیں ۔ انوسٹیگیشن کے لیے تمام تھانوں میں ترجیحی طور پر ذمہ داری طے کریں تاکہ جانچ کے کام میں تیزی آئے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر تاریخی ، ماحولیاتی نقطہ نظر سے بھی خصوصی مقام ہے ۔باہر سے آنے والے سیاح بھی اس پولیس اکادمی کی عمارت کو دیکھنے اور سمجھنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ٹریننگ ایسے ہوکہ صحیح معنیٰ میں انسانیت کا پیغام ہو ۔ پولیس فورس کا فریضہ انسانیت کی حفاظت کر نا ہے ۔ یہاں ٹریننگ کے کام کو بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے اگر مزیدماہرین کی ضرورت پڑے گی تو ریاستی حکومت اس کے لیے رقم مہیا کرائے ٔگی ۔اسے اتنا بلند ادارہ بنائیں کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس بھی یہاں ٹریننگ کے لیے آئیں ۔ میری خواہش ہے آپ لوگوں سے کہ 4ہزار سپاہیوں کے لیے جو ٹریننگ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اس کا تین ماہ میں کام شروع کردیں اور بہار پولیس اکادمی کے جو باقی بچے ہوئے کام ہیں اسے 6ماہ میں مکمل کریں ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم ڈی جی پی ،چیئر مین و مینجنگ ڈائریکٹر پولیس بھون تعمیرات کارپوریشن جناب سنیل کمار کے ذریعہ گڈ لگ پلانٹ اور مومنٹو پیش کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بہار پولیس اکادمی کی تعمیر مشتمل ایک ڈیکو مینٹری فلم کی نمائش کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے بہار پولیس اکادمی راجگیر کی تعمیر کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ کے ذریعہ بہار پولیس اکادمی کے جھنڈے کوپھہرا یا۔
پروگرام کو رورل ڈیولپمنٹ کے وزیر جناب شرون کمار،چیف سیکریٹری جناب دیپک کمار ، ڈی جی پی جناب کے ایس دیویدی ، داخلہ محکمہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب عامر سبحانی اور ڈی جی پی ،چیئر مین و مینجنگ ڈائریکٹر پولیس بھون تعمیرات کارپوریشن جناب سنیل کمار نے خطاب کیا۔
اس موقع پر ممبر پارلیا منٹ کوشلندر کمار ، ممبر اسمبلی جیتندر کمار ، ممبر اسمبلی جناب روی جیوتی ، ممبر اسمبلی چندر سین پرساد ، ممبر قانون ساز کونسل رینا یادو سمیت دیگر عوامی نمائندے بہار ریاستی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن جناب پی این رائے ، بہار پولیس انڈر سلیکشن کمیشن کے چیر مین جناب سنیل کار ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب منیش کمار ورما، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی جناب گوپال سنگھ سمیت کئی شخصیات موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close