متھلانچل

پولیس کی دھڑ پکڑ سے آٹو والوں میں ہڑکمپ

بغیر پرمٹ چلنے والی 55؍آٹو کو پولیس نے کیاضبط

دربھنگہ : منگل کو بینتا اوپی اور ٹریفک تھانہ پولیس نے 55عدد ایسے آٹو ضبط کئے ہیں جو بغیر پرمٹ کے چلائے جارہے تھے ۔ در اصل ایس ایس پی کی ہدایت پر بغیر پرمٹ کے دربھنگہ میں چلائے جانے والے آٹو کو پولیس نے سوموار سے ہی ضبط کرنا شروع کردیا ہے ۔ ضبط آٹو کو بینتا اوپی میں رکھا جارہا ہے ۔ ٹریفک تھانہ صدر جے نندن نے بتایا کہ پانچ ہزار کے چالان کے بعد گاڑیوں کو چھوڑنا ہے ۔ اس سے ٹریفک جام کا جو مسئلہ پیدا ہوتا ہے اس میں کچھ کمی آئے گی ۔ سینئر ایس پی کے اس پہل کی تمام نے تعریف کی ہے ۔ مہم میں ٹریفک تھانہ سے دیپک کمار اور بینتا اوپی منشی پی ٹی سی 104ارون کمار نے بتایاکہ اس کا طرح کا تجربہ پہلی بار دربھنگہ میں کیا جارہا ہے ۔ اس سے ٹریفک نظام بہت جلد پٹری پر آجائے گی ۔ اس طرح کی پہل کیلئے کچھ آٹو والو ںنے بھی ایس ایس پی کی ستائش کی ہے اور کہا کہ دوسرے ضلع کے آٹو والے بھی یہاں پہنچ کر آٹو چلاتے ہیں جس سے انہیں بھی دشواری ہوتی ہے اورٹریفک جام کا مسئلہ بھی بنتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close