جمو ں وکشمیرہندوستان

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

سری نگر:جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں حد متارکہ پر بھارت اور پاکستان کے افواج نے لگاتار ساتویں روز بھی ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔یو این آئی کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ پونچھ ضلع میں حد متارکہ پر بدھ کی صبح بھارت اور پاکستان کے افواج نے مسلسل ساتویں روز ایک دوسرے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ گلپور علاقے میں یہ واقعہ صبح سوا آٹھ بجے پیش آیا۔فی الوقت کسی بھی طرف سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ گذشتہ ہفتے شروع ہوا جو تاحال وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال رفتہ کے دوران سرحد پر بھارت اور پاکستان کے افواج کے درمیان کشیدگی نقطہ عروج پر رہی۔ذرائع کے مطابق سال 2018 کے دوران طرفین کے افواج کے درمیان2836 دفعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں 61 ٖافراد ازجان جبکہ زائد از 250 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سال رفتہ کے دوران گذشتہ 15 برسوں کی جنگ بندیوں کا ریکارڑ ٹوٹ گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close