بہارسیمانچل

پوٹھیا و ڈومر سڑک حادثہ: دو کی موت، دو سنگین طور پر زخمی

کٹیہار:ضلع کے پوٹھیا اوپی علاقہ میں گزشتہ سنیچر کی دیر رات کرسیلا۔ فاربس گنج اسٹیٹ ہائیوے،77پر بھنگہا و این ایچ۔31پر ڈومر چوک کے نزدیک ہوئے سڑک حادثہ میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس حادثہ میں دو دیگر لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے، زخمی شخص کا علاج مقامی پی ایچ سی میں چل رہا ہے۔ پولس کے مطابق سنیچر کی دیر رات پہلا حادثہ ایس ایچ۔77پر بھنگہا گاؤں کے نزدیک رفع حاجت کر رہے ٹنٹ ہاؤس میں کام کر نے والے ایک مزدور کو میر گنج کی طرف سے آرہے تیز رفتار ٹرک کچل کر فرار ہو گےا، جس سے مزدور کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ بتاےا جاتا ہے کہ سنیچر کی دیر رات بھنگہا گاؤں باشندہ متوفی گورکھ ساہ(35) اپنے دروازہ پر سوےا ہوا تھا اسی درمےان رفع حاجت کےلئے سڑک پار کر کنارے میں قضائے حاجت سے فارغ ہو رہا تھا تبھی میر گنج کی طرف سے آرہے تیز رفتار بے قابو ٹرک نے انہیں روند دےا، جس سے ان کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی، اور ڈرائیور ٹرک لےکر فرار بتاےا جاتا ہے۔ متوفی دو بھائی ہے ےہ چھوٹا بھائی تھا۔ اس حادثہ کو لے کر متوفی کی ماںشیام دیوی اور والد نارائن ساہ کا رو رو برا حال تھا۔ وہیں دوسرا حادثہ او پی علاقہ کے این ایچ 31 ڈومر چوک پر پورنےہ کی طرف سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے بنگال سے مرغا لانے جا رہے پیک اپ وین سے آمنے سامنے تصادم ہو جانے سے خلاصی کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی، وہیں اس حادثہ میں پیک اپ کا ڈرائیور اور مالک شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔بتاےا جاتا ہے کہ گوپال پور تھانہ کے سونگٹھےا بازار باشندہ سنتوش جیسوال سنیچر کی دیر رات اپنی پیک اپ وین سے مرغا لانے بنگال جا رہے تھے۔ اسی دوران پورنےہ کی طرف سے آرہے تیز رفتار ٹرک سے آمنے سامنے ٹکر ہو جا نے سے پیک اپ کے خلاصی گھنشےام ساہ(19) ساکن سونگھٹھےا کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں ڈرائیور اور مالک شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ جسے ابتدائی علاج کے لئے سمیلی اسپتال بھیجا گےا۔ جہاں زخمےوں کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے بہتر علاج کےلئے صدر اسپتال ریفر کر دےا گےا۔ حادثہ کی اطلاع پاکر او پی صدر امیت کمار جائے وقوع پر پولس فورس کے ساتھ پہونچ کر حادثہ زدہ ٹرک کو ضبط کر دونوں لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے کٹیہار بھیج کر آگے کی کارروائی میں مصروف ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close